وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج(منگل) اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پارٹی امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔دریں اثنا صنعت و پیداوار کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو صنعتی مراکز کے قیام، برآمدی اہداف کے حصول، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کیلئے اقدامات اور حکومت کی آٹو پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بڑے پیمانے کی صنعتوں کا پیداواری ہدف رواں مالی سال مکمل کر لیا جائے گا جو اقتصادی صورتحال کیلئے خوش آئند ہے۔