وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں ہوائی اڈے کے قریب چینی عملے کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو جلد جہنم واصل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت متحرک ہے۔وزیراعظم نے زخمیوں کو ترجیح بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔