Wednesday, 01 May 2024, 12:12:01 am
خضدار میں بم دھماکے سے کم از کم دو افراد جاں بحق ، پانچ افراد زخمی ہوگئے
April 08, 2024

رات خضدار کے علاقے عمر فاروق چوک میں بم دھماکے سے کم از کم دو افراد جاں بحق اور دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے سول ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی نے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے اور اس میں ملوث افراد کو ہر گز معاف نہیں کیا جائیگا۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کے لئے بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔