Saturday, 27 July 2024, 12:51:18 pm
موزمبیق میں ساحل کے نزدیک کشتی ڈوبنے سے نوے سے زائد افراد ہلاک
April 08, 2024

موزمبیق میں ملک کے شمالی ساحل کے نزدیک کشتی ڈوبنے سے نوے سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔NAMPULA کے سٹیٹ سیکرٹری جیم نیٹو نے ایک بیان میں کہا کشتی پر ایک سو تیس افراد سوار تھے جبکہ پانچ کو بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حادثہ گنجائش سے زیادہ افراد کی وجہ سے پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔