Friday, 18 October 2024, 01:44:29 pm
 
امریکہ میں سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی ناکام کوشش میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا سابق افسر ملزم قرار
October 18, 2024

امریکہ نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند گورپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی ناکام کوشش میں بھارت کی خفیہ ایجنسی کے سابق افسر وکاش یادیو کوملزم ٹھہرایا ہے۔

امریکہ کے محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ یادیو بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے سابق افسر ہیں۔

امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا کی دوہری شہریت رکھنے والے سکھ علیحدگی پسند رہنما گورپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ناکام کوشش میں بھارتی ایجنٹ ملوث ہیں۔