Wednesday, 15 January 2025, 09:15:26 am
 
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، ملک بھر میں ٹکٹوں کی فروخت شروع
April 08, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی T-20بین الاقوامی سیریز کے لئے ٹکٹ کورئیر کمپنی کے مقررہ چھتیس مراکز پر مہیا کردئیے گئے ہیں۔یہ مراکز لاہور اسلام آباد راولپنڈی گوجرانوالہ سیالکوٹ ملتان پشاور اور کراچی میں واقع ہیں۔شائقین کسی بھی نامزد مرکز سے T-20 سیریز کے لئے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔اس کے علاوہ پہلے سے آن لائن مختص ٹکٹ بھی ان مراکز سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اس مہینے کی اٹھارہ تاریخ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔