پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے ماہانہ پانچ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولرپینلز فراہم کرنے کیلئے روشن گھرانہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی نے کل کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ اس پروگرام کی باضابطہ منظوری دی جاسکے۔
پنجاب حکومت روشن گھرانہ پروگرام کے تحت سولر پینلز کی لاگت کا نوے فیصد خرچ برداشت کریگی جبکہ بقیہ دس فیصد خرچ صارف کو ادا کرنا ہوگا۔
یہ سولر پینلز صارفین کو پانچ سال میں آسان اقساط پر فراہم کئے جائینگے۔