Saturday, 27 July 2024, 04:58:19 am
آزادجموں وکشمیرمیں2005ء کے زلزلہ کی آج 18ویں برسی منائی جارہی ہے
October 08, 2023

آزادجموں و کشمیر میں 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے 18سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس کا مقصد متاثرین زلزلہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

آج دن کا آغاز مساجد میں شہداء کے درجات کی بلندی ، پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی جلد آزادی کی دعائوں سے ہوا۔

زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تمام ضلعی صدرمقامات پر صبح 8 بج کر 52منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ریاست کے تمام دس اضلاع میں قرآن خوانی،دعائیہ تقاریب،دستاویزی شوز، تصویری نمائش، آگاہی واک، سیمینارز اور تقریری مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں ۔

آزادکشمیر ریڈیو کے تمام تین سٹیشنوں سے اس دن کی مناسبت سے دستاویزی فلم اور مباحثے نشر کئے جارہے ہیں۔