کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے تاریخی کوہالہ برج پر منعقد ہوا۔
اِس کنونشن کا اہتمام پاکستان سے الحاق کی تاریخی قرارداد پیش کرنے والی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے کیا تھا ۔
نوجوانوں اور خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے کنونشن میں شرکت کی جنہوں نے پاکستانی پرچم لہرائے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے بھی تاریخی کوہالہ برج پر کنونشن میں شرکت کی۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سمیت کنونشن کے مقررین نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک دیرینہ بندھن میں بندھے ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہا ہے۔