آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چینی کمپنیوں کو ریاست کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
اسلام آباد میں چین کی یونان سنی کمپنی کے ڈائریکٹر لی پنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں قدرتی وسائل کی فراوانی کے علاوہ خوبصورت نظارے بھی موجود ہیں۔
خطے کے پُرامن اور سرمایہ کار دوست ماحول کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ آزاد علاقے میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔
لی پنگ نے صدر کو اپنی کمپنی کے اغراض و مقاصد اور کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے آزاد کشمیر میں اپنی کمپنی کے منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔