Saturday, 21 December 2024, 06:20:08 pm
 
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا بحیرہ عرب کم دبائو سمندری طوفان کا انتباہ جاری
October 08, 2024

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے بحیرہ عرب میں بننے والے ممکنہ کم دبائو کے نظام کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے یہ کم دبائو سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

کم دبائو کا یہ نظام ہندوستان کی لکشدیپ وادی کے قریب موجود ہے اوراس کے شما ل مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔

 

اس سے پہلے کی گئی پیشگوئی کے مطابق پاکستان کے ساحلی پٹی کے ساتھ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے ٹکرا سکتا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساحلی علاقوں کومتاثر کرے گا۔

 

ساحلی علاقوں کے مکین اورمتعلقہ ادارے متعلقہ حالات سے آگاہ رہتے ہوئے تازہ ترین معلومات سے باخبر ہیں۔

 

این ڈی ایم اے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔