Thursday, 12 September 2024, 05:06:04 pm
 
انڈر19 ایشیا کپ آج سے دبئی میں شروع ہورہا ہے
December 08, 2023

ایشین کرکٹ کونسل کے زیراہتمام انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا ایشیا کپ آج دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ آج بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور نیپال مدمقابل ہوںگے۔دونوں میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ساڑھے دس بجے شروع ہوںگے۔ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش، جاپان، نیپال، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اگلے جمعے کو جبکہ فائنل میچ اس ماہ کی سترہ تاریخ کو کھیلا جائے گا۔