Friday, 14 March 2025, 09:37:32 am
 
کارکنوں کی خدمات کے اعتراف کیلئے انتظامی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، وزیراطلاعات
February 09, 2025

فائل فوٹو

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اتحاد یقینی بنانے کیلئے پارٹی کے کارکنوں کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے آج (اتوار کو)لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جس کا مقصد مخلص کارکنوں کو سامنے لانا اور مشکل وقت میں ان کی کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی بقا، اپنے کارکنوں کے جذبے اور کوششوں میں مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے مسائل حل کرنا پارٹی کی ترجیح ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے جمہوریت کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارکن آزمائش کی گھڑیوں میں ہونے والی قانونی جنگوں اور پولیس سٹیشنوں پرپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔

عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ مشرف کے دور اور گزشتہ چار برسوں کے دوران سب نے نوازشریف، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو گرفتار ہوتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف،شہبازشریف اور مریم نواز کو پیش آنیوالی مصائب کا سب اعتراف کرتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو اپنے ان کارکنوں کو یاد رکھنا چاہئے جو اپنی زندگیاں کیلئے وقف کر دیتے ہیں۔

سینیٹر پرویز رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی کمیٹی صرف کارکنوں پر مشتمل ہو گی۔