Monday, 20 May 2024, 09:10:49 pm
پاک افواج کی 9مئی کوہونے والے مجرمانہ اقدامات کی شدیدمذمت
May 09, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس سمیت پاکستان کی مسلح افواج نے گزشتہ سال نو مئی کو ہونے والے مجرمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ہماری تاریخ کے اس سیا ہ ترین دن پر سیاسی مفادات رکھنے والے مجرمانہ ذہنیت کے حامل افراد نے جان بوجھ کر باغیانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں کیں اور قومی ورثے میں شامل مقامات اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔

ڈھٹائی کے ساتھ ملک دشمن عناصر کی ایما پر پُرتشدد کارروائیوں کے خلاف ہر ممکن صبروتحمل او ر برداشت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مسلح افواج نے عوا م اور فوج کے درمیان تصادم کی فضا پیدا کرکے پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کی مجرموں کی سازش کو ناکام بنایا۔

نو مئی کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا تاکہ مستقبل میں کوئی ہمارے ہیروز کی یادگاروں اور اتحاد کی علامات کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

پاکستان کی مسلح افواج عہد کرتی ہیں کہ شہدا اور ان کے اہل خانہ جو اس ملک کا فخر ہیں ان کے وقار اور عظمت کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا۔