Saturday, 27 July 2024, 12:16:43 pm
ایف سی خیبرپختونخوا کا عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم قدم
May 20, 2024

فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی جانب سے پشاور کے علاقہ حیات آباد کے سنگم پر فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال تعمیر کر کے فعال کر دیا گیا۔

500 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں تمام بیماریوں کے علاج کے لئے سہولیات موجود 24 گھنٹے ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف مریضوں کے علاج کے لئے دستیاب ہیں۔

فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال خیبرپختونخواہ میں ہاسپٹل مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم، ایمرجنسی، 20 کلینکس پر مشتمل او پی ڈی، آنکھ، ناک، کان اور گلے کا علاج، دل کے امراض کے لئے خصوصی وارڈز، بحالی اور فزیو ڈیپارٹمنٹ، اور دانتوں کے علاج کی سہولت ہے -

ہسپتال میں خواتین مریضوں کے علاج کے لئے فرنٹیئر کور نارتھ کی خواتین ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔