Sunday, 22 December 2024, 09:55:09 am
 
گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا سبز سیاحت کا منصوبہ
May 19, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا سبز سیاحت کا منصوبہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لارہا ہے ۔

ایک حالیہ پیشرفت میں گلگت بلتستان کی حکومت اور گرین ٹورازم کمپنی نے سیاحت کے فروغ کیلئے ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے چوالیس خستہ حال سرکاری گیسٹ ہائوسز کی جدید خطوط پر تعمیر نو کی جائے گی ۔

معاہدے میں شامل کیے جانے والے گیسٹ ہائوسز کئی سالوں سے عوام کو سہولت دینے کے بجائے حکومتی خزانے پر بوجھ تھے۔

ان گیسٹ ہائوسز کی تعمیر نو سے نہ صرف علاقے میں سیاحت کے شعبے میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیداہوںگے۔