سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے آج(جمعہ) کو کراچی میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پربات چیت ہوئی ۔
انہوں نے صوبے خصوصاً کراچی میں مختلف شعبوں میں عوامی فلاح وبہبود کے کئی ترقیاتی منصوبوں پربھی تبادلہ خیال کیا ۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہاکہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔