Friday, 13 September 2024, 07:43:46 am
 
وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے
August 09, 2024

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔

 

وہ دوسری بین الاقوامی خوراک و زراعت نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

وزیر اعظم ملک گیر انسداد پولیو مہم کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وہ پاکستان میں کاروبار کرنیوالی بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔