Monday, 30 December 2024, 09:05:34 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا اجرا
October 09, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرا پنجاب سموگ سے پاک مہم کے تحت ماحولیات کے تحفظ کیلئے لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا اجرا کیا ہے۔

انہوں نے آج(بدھ کی) شام لاہور میں تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ماہانہ انٹرن شپ وظیفہ مجوزہ پچیس ہزار روپے سے بڑھا کر ساٹھ ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو ان کی انٹرن شپ کی تکمیل پر روزگار فراہم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہتر ماحول کیلئے الیکٹرک بیس اور E Cabs متعارف کرائی جارہی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سرسبز پنجاب ایپ، سموگ ہیلپ لائن 1373، سموگ میں کمی کے پروگرام اور ماحول کا مقابلہ کرنے کے پروگرام اور عملی منصوبے کا افتتاح بھی کیا۔