منصوبہ بندی وترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا فلسفہ موجودہ حالات سے گہری مطابقت رکھتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج(ہفتہ کو) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
احسن اقبال نے حالیہ چیلنجوں خاص طور پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے علامہ اقبال کی شاعری اور فلسفے کی اہمیت پر زور دیا۔
وفاقی وزیر نے فلسطین، غزہ اور لبنان میں مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم وتشدد کی مذمت کی۔