پاکستان نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر نہ تو کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا اور نہ کبھی ہوگا۔
فرسٹ سیکرٹری سرفراز گوہر نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی کے اجلاس میں خودارادیت کے حوالے سے بحث میں کہا کہ یکطرفہ قراردادیں تاریخی' سیاسی اور قانونی حقائق تبدیل نہیںکرسکتیں۔
فرسٹ سیکرٹری نے کہا بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتا۔