وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلام آباد میں"کیس کیڈ" پولیس سروس سینٹر کا دورہ کیا جو ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارتی برادری کو سہولیات کی فراہمی کیلئے قائم کیا گیاہے۔
دورے کے موقع پر انہوں نے سفارتکاروں اور غیر ملکیوں کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ سروس سینٹر کے قیام کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے پولیس سروس سینٹر کے قیام کیلئے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس اقدام کو سراہا۔
انہوںنے کہا سفارتی برادری کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔
انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس نے سفارتی برادری اور غیر ملکیوں کو فراہم کی گئی سہولیات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
سروس سینٹر پر سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا تجدید اور کیریکٹر سر ٹیفکیٹ کے حصول جیسی سہولیات حاصل ہوں گی۔