قومی شاعرڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر آج یوم اقبال ملّی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نو نومبر اٹھارہ سوستتر کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے انیس سو تیس میں الہ آباد میں اپنے تاریخی خطاب میں قیام پاکستان کا تصور پیش کرکے اپنی عالمگیر شاعری اور سیاسی بصیرت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا۔
علامہ اقبال کے خطاب نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کے حصول کیلئے ایک واضح سمت اور الگ شناخت فراہم کی۔