فائل فوٹو
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار آج(ہفتہ کو) سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریںگے۔
وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس کے مطابق وہ دوسری عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے جس کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
کانفرنس سعودی عرب کی ایماء پر طلب کی گئی ہے اور اس میں فلسطین کے خلاف اسرائیل کی موجودہ جارحیت سمیت مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پرغور کیا جائے گا۔