سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک کارروائی میں دو خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کامیابی سے خوارج کے مقام کا پتہ لگاتے ہوئے دو خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ان خوارج کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا۔
یہ خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔
علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔