یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر کیلئے مصر کے امیدوار ڈاکٹر خالد العنانی نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی برادرز تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا پختہ عزم ظاہر کیا۔
اسحاق ڈار اور ڈاکٹر العنانی نے یونیسکو سمیت کثیر جہتی فورمز میں ثقافتی وفود کے تبادلوں اور تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔