Tuesday, 11 March 2025, 10:55:37 pm
 
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج سے متعلق آگاہی مہم پرنظرثانی کی ہدایت
March 10, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان ریلیف پیکیج کو مزید مؤثر بنانے اور اِس کی رسائی میں اضافے سے متعلق آگاہی مہم پر دوبارہ غور کیلئے نجی شعبے کے ساتھ مل بیٹھیں۔

اسلام آباد میں نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں رمضان ریلیف پیکیج کی نگرانی کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹس سے پیسے نکالنے کی شرح 20 فیصد ہے جس کی وجہ آگاہی کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں کو پانچ ہزار روپے کی نقد رقوم نہایت شفاف طریقے سے منتقل کی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق اشیاء کی خریداری کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج سے چالیس لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔