Tuesday, 11 March 2025, 11:01:40 pm
 
صدرمملکت آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
March 10, 2025

فائل فوٹو

صدر آصف علی زرداری آج (پیر) نئے پارلیمانی سال کے آغاز پرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مہمانوں کا داخلہ مکمل طورپرممنوع قراردیا گیا ہے جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو محدود تعداد میں اجازت دی گئی ہے۔