Tuesday, 11 March 2025, 11:03:44 pm
 
سردارمحمدیوسف کاعازمین حج کی سہولت کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار
March 10, 2025

مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے عازمین حج کی سہولت کے لیے اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج(پیر) اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کا چارج سنبھالنے کے بعد حج تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کیا۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ حجاج کرام اور زائرین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔