غزہ کے علاقے خان یونس میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام چلنے والے سکول پر اسرائیلی حملوں میں انتیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر مقبوضہ علاقے میں قائم BUREIJ پناہ گزین کیمپ پر ایک اور حملے سے نو فلسطینی شہید ہوگئے جن میں پانچ بجے بھی شامل ہیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے لیکر اب تک غزہ پر اسرائیلی حملے سے کم از کم اڑتیس ہزار دو سو پینتالیس فلسطینی شہید اور اٹھاسی ہزار دوسو تینتالیس زخمی ہوچکے ہیں۔