Thursday, 31 October 2024, 01:07:10 am
 
پاک فوج کا میران شاہ میں خواتین ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں کانووکیشن کا انعقاد
July 10, 2024

پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خواتین ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں کانووکیشن کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر چھ ماہ کے تربیتی کورس کے اختتام پر ایک سو سے زائد طالبات کو سلائی کشیدہ کاری بنائی اور کمپیوٹر کورسز میں سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔

علاقے کی خواتین نے تربیتی کورسز کے انعقاد پر پاک فوج کو سراہا۔