Monday, 30 December 2024, 09:02:59 pm
 
مریم کی دستک اقدام نے صوبے میں عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو تبدیل کردیا
October 10, 2024

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شروع کردہ '' مریم کی دستک اقدام '' نے صوبے بھر میں عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو تبدیل کردیا ہے۔

ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہریوں نے دستک ڈور سٹیپ سروسز ایپ ڈائون لوڈ کی ہے تاکہ ضروری دستاویزات ان کے گھروں کی دہلیز پر فراہم کی جاسکیں۔

خدمات کی فراہمی کے لئے درخواست آن لائن یا ہیلپ لائن نمبر 1202 پر دی جاسکتی ہے۔ تربیت یافتہ دستک سہولت کار شہریوں کے گھروں کی دہلیز پر انہیں مطلوبہ خدمات فراہم کرتے ہیں اور کمیشن پرمبنی ماڈل کے ذریعے

انہیں ذریعہ آمدن بھی حاصل ہوتا ہے۔ ابتدائی طورپر یہ پروگرام ضلع لاہور میں شروع کیاگیا تھا جہاں عوام کو دس قسم کی ضروری خدمات فراہم کی جاتی تھیں۔ تاہم اس پروگرام کو بڑی تیزی سے صرف تین ماہ کے عرصے میں گیارہ اضلاع تک وسعت دے دی گئی

ہے اور اب ساٹھ سے زائد خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس ایپ کے تحت ڈرائیونگ لائسنس پولیس ایکسائز اور ٹیکسیشن بورڈ آف ریونیو سماجی بہبود اور لائیو سٹاک اور ڈیری کی ترقی کے محکموں سے متعلقہ متعدد محکموں کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔