سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ضلع سکردو کے علاقے تلو میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ فری لانسنگ ہب قائم کیا ہے۔
آئی ٹی ہب کے قیام کا مقصد محدود روزگار کے وسائل والے علاقوں کے نوجوانوں کو آن لائن بزنس پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
اس اقدام سے نوجوانوں کو عالمی منڈیوں سے منسلک ہونے، اپنے اور اپنے خاندان کے لیے روزگار کے مواقع کو محفوظ بنانے اور ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گا۔
گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں آئی ٹی سینٹرز اور فری لانسنگ ہب کا قیام ایس سی او کے آئی ٹی ویژن 2025 کا حصہ ہے۔
علاقے کے نوجوانوں اور عمائدین نے گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے شعبوں میں جدید سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج اور ایس سی او کی کاوشوں کو سراہا ہے۔