سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) آزاد جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنی انتھک کوششیں کر رہی ہے۔
ان کوششوں کے تحت آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر میں پچاس آئی ٹی مراکز کے قیام کے منصوبے کے تحت یہ ساتواں فعال ٹیکنالوجی پارک ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں بیس فری لانس حب پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔
سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں جدید ترین آئی ٹی سہولیات، تیز رفتار انٹرنیٹ اور اسٹارٹ اپس کے لیے انکیوبیشن سینٹرز موجود ہیں۔
یہ پارک مقامی IT پیشہ ور افراد، نوجوانوں اور کاروباری افراد کے لیے ترقی اور مواقع کے نئے باب کھولے گا۔