Thursday, 13 March 2025, 04:59:28 am
 
انارا بہرام درانی نے سٹیمکو سائنس مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا
February 25, 2025

پاکستانی طالبہ انارا بہرام درانی نے سٹیمکو سائنس مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

یہ مقابلہ رواں ماہ کی بارہ سے سترہ تاریخ تک نیشنل یونیورسٹی سنگا پور میں منعقد ہوا ،جس میں دنیا بھر سے دو ہزار چھ سو طلبا نے اپنی مہارت کا مظاہر ہ کیا ۔

ان مقابلوں میںپندرہ پاکستانی طلبا نے دنیا بھر کے ایک سو ستتر طلبا سے مقابلے کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

اپنی نوعیت کا یہ منفرد مقابلہ نوجوان نسل کو سائنسی جدت پسندی کی جانب راغب کرنے میں اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔