نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں مائننگ کورس کی اختتامی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ریکوڈک پروجیکٹ کے اٹھارہ انجینئرز نے یونیورسٹی سے کان کنی کے شعبے میں خصوصی تربیت حاصل کی۔
سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نے کہا کہ حکومت مقامی ٹیلنٹ میں سرمایہ کاری کرکے کان کنی کے شعبے کے مستقبل کے لیڈروں کی پرورش کے لیے پرعزم ہے۔