Wednesday, 12 March 2025, 09:23:53 am
 
دنیابھر میں مقیم کشمیری شہید مقبول بٹ کا 41واں یوم شہادت منائیں گے
February 11, 2025

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیابھر میں مقیم کشمیری ممتاز کشمیری رہنما شہید مقبول بٹ کا آج 41واں یوم شہادت منائیں گے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت پسند تنظیموں اوررہنمائوں نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

محمد مقبول بٹ کو بھارت نے کشمیریوں کی تحریک حق خودارادیت میں اہم کردار ادا کرنے پر 11فروری 1984کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طور پر پھانسی دے کردفن کر دیاتھا۔