Wednesday, 12 March 2025, 05:50:15 am
 
احسن اقبال کا صحت کے بڑھتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات پر زور
March 11, 2025

ترقی ومنصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے پاکستان میں صحت کے بڑھتے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جامع اقدامات کی فوری ضرورت پرزوردیاہے۔

ذیابیطس سے بچائو اوراس پرقابوپانے کے وزیراعظم کے پروگرام کے بارے میں پراجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ پاکستان ذیابیطس کے مریضوں کے لحاظ سے

دنیاکاتیسرابڑاملک ہے جبکہ ہیپاٹائٹس میں پہلااورپولیوسے متاثرہ بڑے ملکوں میںاس کا شما رہوتاہے۔

ہنگامی صورتحال کواجاگرکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ذیابیطس ،ہیپاٹائٹس اورپولیو کے امراض سے نمٹنے کے لئے قومی سطح پرہنگامی اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔

وزیرصحت مصطفی کمال نے ملک میں صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔