Friday, 18 April 2025, 08:01:08 pm
 
وزیراعظم شہبازشریف کے اعزازمیں منسک میں استقبالیہ تقریب
April 11, 2025

وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں بیلا روس کے شہر منسک کے انڈی پینڈنس پیلس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔

بیلا روس کی مسلح افواج کے دستوں نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس سے پہلے انڈی پینڈنس پیلس آمد پر بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے وزیراعظم کا پر تپاک استقبال کیا۔