Friday, 22 November 2024, 07:26:41 pm
 
اوآئی سی کی فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی فوج کے طاقت کےوحشیانہ استعمال کی شدید مذمت
May 11, 2021

اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری کی توجہ اس ظلم وستم پر مبذول کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔مسجد الاقصی میں نمازیوں پرحملے، شیخ جراح کے نواحی علاقے اور غزہ میں کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں نیویارک اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تنظیم کے رکن ملکوں کے سفیروں نے فلسطینیوں کے خلاف حملوں کو انسانی اقدار اور انسانی حقوق کے قوانین پرحملہ قراردیا۔اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پرتشدد کارروائیوں سے متعلق مشترکہ بیان جاری کرنے کی تجویز جس کی اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں متفقہ طورپر توثیق کی گئی ۔منیر اکرم نے فلسطینیوں کے ساتھ واضح اور بھرپور اظہار یکجہتی کی ضرورت پر زوردیا ۔منیراکرم نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی ان متعلقہ قراردادوں کے تحت مسئلہ فلسطین اس دو ریاستی حل کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا جو 1967ء سے پہلے والی سرحدوں کے ساتھ ایسی پائیدار ، خودمختار اور مکمل فلسطینی ریاست کا قیام پرمبنی ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو ۔