چین نے جنوبی تبت کو اپنا علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ارونچل پردیش میں ترقیاتی کام کرانے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ارونچل پردیش میں بنیادی ڈھانچے کے بھارتی منصوبوں پر بھی اعتراض اٹھایا۔
بھارت شمال مشرقی ہمالیائی ریاست میں بارہ پن بجلی کے منصوبوں پر کام میں تیزی لانے کے لئے ایک ارب ڈالر کا سرمایہ لگانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔