Thursday, 31 October 2024, 01:07:15 am
 
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے22 کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری
July 11, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے22 کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کے پانچ اور سات آزاد امیدواروں کے ساتھ مجموعی طور پر بارہ امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے22 میں 91پولنگ سٹیشنز قائم کئے ہیں جہاں ایک لاکھ79 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے پر امن ضمنی انتخابات یقینی بنانے کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔