Sunday, 08 September 2024, 04:35:21 am
 
کلاسیکی موسیقی کے استاد سلامت علی خان کی23ویں برسی منائی گئی
July 11, 2024

کلاسیکی موسیقی کے استاد سلامت علی خان کی23ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

وہ 1934میں بھارتی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔

سلامت علی خان نے پانچ سال کی عمر میں اپنے بڑے بھائی نزاکت علی خان کے ہمراہ اپنے والد استاد ولایت علی خان کی رہنمائی میں کلاسیکی موسیقی کا آغاز کیا۔

انیس سو ستتر میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

موسیقی کے میدان میں ان کی خدمات پر انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

وہ دو ہزار ایک میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔