اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی کے جمہوری اور آئینی حق پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمیشنرChristian Turner سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہائی فعال ذرائع ابلا غ ہیں جو ایک جمہوری اور رواداری پر مبنی معاشرہ ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں اس وقت خبروں اور حالات حاضرہ کے چوبیس چیلنجوں سمیت ایک سو چودہ ٹیلی ویژن چینل کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مسودے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے تمام فریقوں کو اعتماد میں لینا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اتھارٹی کامقصد صحافیوں اور صارفین کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کرنے سمیت ذرائع ابلاغ کی ترقی اور موثر نظام کیلئے ایک جامع حکمت عملی یقینی بنانا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مجوزہ اتھارٹی میں جدت، ڈیجیٹل معیشت ،تربیت اور تحقیق پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی میں پریس ڈائریکٹوریٹ ، ڈیجیٹل میڈیا اور فلم ڈائریکٹوریٹ، الیکٹرانک میڈیا ڈائریکٹوریٹ، میڈیاComplaints کمیشن اور میڈیا ٹربیونل شامل ہیں۔وزیراطلاعات نے امید ظاہر کی کہ برطانوی حکومت پاکستان کو ریڈ لسٹ میںبرقرار رکھنے کی پالیسی کا جائزہ لے گی۔