Saturday, 27 July 2024, 09:06:11 am
پنجاب کابینہ: کارکنوں کی کم سے کم اجرت32000روپے کرنے کی منظوری
September 11, 2023

پنجاب کابینہ کے 25 ویں اجلاس میں کارکنوں کی کم سے کم اجرت 32 ہزار تک بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کم سے کم اجرت پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کابینہ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس پر خصوصی افراد، بزرگ شہریوں اور طلباء کیلئے مفت سفر کی سہولت کی بھی منظوری دی۔

محسن نقوی نے جنوبی پنجاب کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔