Friday, 26 April 2024, 09:55:14 am
کورونا کے باوجود ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
April 12, 2021

سٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔پیر کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی صنعت میں بہتری آئی ہے اور ملک میں معاشی اشاریے مثبت ہیں۔