Monday, 29 April 2024, 11:55:26 pm
وزیرخزانہ کی بین الاقوامی شراکت داروں کو پاکستان کی معاشی ترقی میں شرکت کی دعوت
April 16, 2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی شراکت داروں کو پاکستان کے معاشی ترقی کے سفر میں قریبی شراکت داری کی دعوت دی ہے۔وہ واشنگٹن میں پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کو تیز رفتار ترقی کے راستے پر گامزن کرنے برآمدات میں سہولت کاری ترسیلات زر میں اضافے ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے کاروبار میں آسانیاں پید ا کرنے معیشت کو ڈیجیٹلائز اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لئے حکومت کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ زراعت انفارمیشن ٹیکنالوجی کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی سرگرمیوں میں مثبت رجحانات بہتر زرعی ماحول اور پاکستان کی بڑی برآمدات کی مارکیٹس کے جامع اشارئیے معاشی بحالی کے غماز ہیں۔