وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ بات چیت سے قبل روپے کی قدر میں مزید کسی بھی کمی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔
واشنگٹن میں بلوم برگ ٹیم کے ساتھ ایک گول میز اجلاس میں انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے وافر ذخائر موجود ہیں ، کرنسی مستحکم ہے ، ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے اور برآمدات بڑھ رہی ہے ۔