Saturday, 27 April 2024, 08:53:10 am
کسانوں کوکپاس کاتصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں، فخر امام
April 12, 2021

قومی غذائی تحفظ کے وزیرسیدفخرامام نے کہاہے کہ کسانوں کوکپاس کاتصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں تاکہ کپاس کی پیداوارمیں اضافہ ہو۔

ملتان میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسانوں کے مسائل کے حل کواولین ترجیح دی جائے گی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ کسانوں کوجدیدترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ان کے اخراجات میں کمی اورآمدنی میں اضافہ ہو۔