Saturday, 27 April 2024, 06:46:00 am
صوبائی حکومت کا آٹے پر 20 ارب روپے اعانت دینے کا منصوبہ
April 12, 2021

خیبر پختونخوا حکومت نے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے رمضان المبارک کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا امدادی پیکج تیار کیا ہے۔

یہ بات پیر کے روز پشاور میں اطلاعات کے بارے میں وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی کامران بنگش نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے آٹے پر بیس ارب روپے کی اعانت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں موبائل یوٹیلٹی سٹورز کھولے جائیں گے جہاں لوگ رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ خرید سکیں گے۔